بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مشکل گھڑی میں خانوادہ کے ساتھ کھڑے ہیں،شبیر میثمی کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی المناک شہادت پر آپ کے خانوادہ گرامی، مقام معظم رہبری، تمام عالمی تحریکوں کے سربراہان وقائدین اور ملت اسلامیہ و ملت مظلوم فلسطین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں خانوادہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یقیناً یہ مظلومین جہان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، شہید ایک دور اندیش، صالح، بابصیرت اور شجاعانہ شخصیت کے مالک تھے، آپ پوری زندگی تمام تر قربانیوں اور آزمائشوں کے باوجود اسرائیل کے خلاف ثابت قدم رہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی شہادت بھی فلسطینی کاز کے لیے تقویت و جلا کا باعث بنے گی اور اسرائیل کی نابودی کا موجب ہو گی، شہید باوقار اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو تحمل کرنا بہت سخت ہے۔

آپ کو ﷲ کی بندگی میں کمال حاصل تھا، صبر و رضا کی عملی تصویر تھے، اپنی ہر شئے قربان کر دی، غریب الوطن ہو گئے، اپنا پورا خانوادہ سر زمین مقدس فلسطین پر نثار کر دیا لیکن کبھی چہرے پہ کوئی غم نہیں آیا اور شجاعت و استقامت کی علامت بن گئے حتیٰ شہادت جیسے عظیم رتبہ کو گلے لگا لیا لیکن ذرا برابر لغزش نہ دکھائی۔

مزید خبریں