اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں حکومت سے پارہ چنار ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پارہ چنار انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پارہ چنار کی پُر امن وادی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مٹھی بھر امن و ملک دشمن عناصر کو لگام دی جائے، علاقے کے معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا بند کیا جائے۔
حکومت اور ریاستی ادارے اس کا مستقل حل نکالیں اور واقعات کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کریں، عوام کے مال و جان کی محافظ ریاست پاکستان ہے جسے یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔