هفته,  07  ستمبر 2024ء
اہلیان پونچھ 14اگست کے جلسہ کو تاریخی بنائیں گے،سردار عبداللہ بیگ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف سیاسی و سماجی کارکن سردار عبداللہ بیگ نے کہا ہے کہ 14اگست 2024ءکا جلسہ ”ہم ہیں پاکستان“ نئی تاریخ رقم کرے گا، اہلیان پونچھ پاکستان سے لازوال محبت کا اظہار بھرپور شرکت کر کے کریں گے۔ 14اگست کو ہم ہیں پاکستان کے عنوان سے منعقد ہونے والا جلسہ آزاد کشمیر کا تاریخی جلسہ ہو گاجس میں اہلیان پونچھ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور شرکت کریں گے اور پاکستان سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کریں گے۔

اس حوالے سے رابطہ مہم شروع ہے اور لوگوں میں بھرپور جوش اور جذبہ پایا جارہا ہے۔ لوگ اپنے محبوب قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو سننے کے لیے بے تاب ہیں۔ سماجی کارکن سردار عبداللہ بیگ نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ تاریخ ساز جلسہ کشمیری قوم کی قربانیوں اور نظریاتی مستقبل کی ترجمانی کرے گا۔

قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہمیشہ ریاست بھر کی عوام کی درست اور بہترین رہنمائی کی ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کشمیریوں کی واضح اکثریت 14اگست کے جلسہ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا کر پاکستان اور پاکستانی کی حفاظت پر مامور اداروں سے اپنی محبت اور گہری وابستگی کا اظہار کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News