اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پولیس کے افسران کا امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس کے افسران کا امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس۔

میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس کے افسران کا امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقادکیا گیا، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے، ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، قانون پر عمل درآمدیقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144نافذکر دی گئی ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گ۔

قانونی کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمہ وقت تیار اور مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News