راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ پسٹل معہ لائسنس،مسروقہ رقم 25000روپے،20ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور موبائل فون برآمد۔
صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم آصف کو گرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ پسٹل معہ لائسنس،مسروقہ رقم 25000روپے،20ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور موبائل فون برآمدہوا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔