راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار،06کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم عادل سے 01 کلو 455 گرام چرس، ملزم نوید سے 01 کلو 265 گرام چرس،ملزم عثمان سے 520گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم عثمان سے 01 کلو 800 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم ساجد سے 560 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے 510گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔