بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ٹیکسلا کے علاقہ میں 13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ٹیکسلا کے علاقہ میں 13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، ایس پی پوٹھوہار جلوس کے ہمراہ رہ کر تمام سیکورٹی انتظامات کی سپرویژن کررہے ہیں۔

ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ بھی ہمراہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پوائنٹ وائز تمام سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ میں 13 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ، ایس پی پوٹھوہار جلوس کے ہمراہ رہ کر تمام سیکورٹی انتظامات کی سپرویژن کررہے ہیں، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او واہ کینٹ بھی ہمراہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پوائنٹ وائز تمام سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1200 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 50 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، تمام سینئر افسران ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، جلوس و مجالس کی ضلعی و پولیس کنٹرول رومز سے لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں