بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
تین مویشیوں کی ہلاکت کا معاملہ،ملزم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) روات کے علاقہ میں تین مویشیوں کی ہلاکت کا معاملہ،روات پولیس نے فوری موقعہ پر ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق روات کے علاقہ میں تین مویشیوں کی ہلاکت کے معاملہ پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس سے ایک گائے ہلاک ہوئی۔
ملزم نے فائرنگ کرکے مزید دو گائے ہلاک کر ڈالیں، واقعہ کا مقدمہ مویشیوں کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں