راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلا ت کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم عقیل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
موٹرسائیکل وکارچوری کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔