راولپنڈی(کرائم رپورٹر)11 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس پی پوٹھوہار اور ڈی ایس پی کینٹ جلوس کے ہمراہ رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 11 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، سی پی او سید خالد ہمدانی اور ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا اور ہدایات دیں، ایس پی پوٹھوہار اور ڈی ایس پی کینٹ جلوس کے ہمراہ رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں،مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1500سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 200کے قریب افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں،ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں، تمام سینئر افسران ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس و مجالس کی ضلعی و پولیس کنٹرول رومز سے لمحہ با لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔