بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر، راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 2700سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق  محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیرہو گیا، راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 2700سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور دیگر سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے,

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے، جلوس میں آنے والے شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی، خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کرائی گئی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے، اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں نے بھی بھر پور کردار ادا کیا.

آر پی او بابر سرفراز الپاکا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

مزید خبریں