راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں،دکانیں،اور فراد کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ، سرچ آپریشنزتھانہ کینٹ، مورگاہ اور ریس کورس کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں 35گھروں، 17دکانیں اور انفرادی طور پر 100سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔