جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بنی پولیس کی فوری کاروائی، 13سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) بنی پولیس کی فوری کاروائی، 13سالہ بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا عمر چائے لینے دکان پر گیا لیکن واپس نہ آیا، بنی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور بچہ کی تلاش شروع کر دی،راولپنڈی پولیس نے انتھک محنت اور ہومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

بچے کے ملنے پر والدین نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News