اتوار,  24 نومبر 2024ء
ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت سی آئی اے آفس میں اہم اجلاس منعقد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت سی آئی اے آفس میں میٹنگ،میٹنگ میں آگنائزڈ کرائم یونٹ کے تمام افسران وجوانوں کی شرکت،ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت سی آئی اے آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں آگنائزڈ کرائم یونٹ کے تمام افسران وجوانوں نے شرکت کی،ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

کار وموٹرسائیکل چوری اورموبائل سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیاجائے،منظم اورمتحرک گینگز کی سرکوبی کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کاروائی کریں،ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اورسابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے،گرفتار ملزمان سے موثر تفتیش کی جائے تو ساتھیوں اورسہولت کاروں کی پوری چین گرفتار ہوسکتی ہے۔

بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز ناقابل برداشت ہے، ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائے گی،شہریوں کی جان ومال اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں