اتوار,  24 نومبر 2024ء
آرپی او ،کمشنر کا 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

راولپنڈی(کرائم ر پورٹر ) آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک کا 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ،اس موقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی راول،اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی اوسید خالدہمدانی نے آرپی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کو کیے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا، آر پی او بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے جامعہ تعلیم القرآن میں مہتمم سمیت دیگر علماء کرام سے بھی بات چیت کی۔

آر پی او بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے امام بارگاہ قدیمی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورمنتظمین سے بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا،اس موقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی راول،اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے آرپی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کو کیے گئے سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا، آر پی او بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے جامعہ تعلیم القرآن میں مہتمم سمیت دیگر علماء کرام سے بھی بات چیت کی،آر پی او بابر سرفراز الپا اور کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے امام بارگاہ قدیمی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورمنتظمین سے بات چیت کی، آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ آپ کے تعاون سے محرم الحرام میں امن و امان کا قیام اور بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، ہم سب مل کر محرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کے قیام کو یقینی بنائیں گے،محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے علماء و اکابرین اورشہریوں کے تعاون سے بھائی چارے اور یگانگت کی مثالی فضاء قائم کی جائے گی۔

کمشنر راولپنڈی انجینئرعامر خٹک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے یک جان ہو کر مصروف عمل ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس اورعلماء کرام کا کاروان امن ٹیکسلا، گوجرخان، کہوٹہ سمیت دیگر علاقوں میں امن کا پیغام پہنچا چکا ہے،کاروان امن دیگر علاقوں میں بھی امن کا پیغام لے کرجائے گا،محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،جلوسوں کے کنٹرول روم CCTVکیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی،سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں