تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے نیو ٹائون پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے شعیب نے اس پر تشدد کیا اور گھر سے نکال دیا،نیوٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں