راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم جہانزیب حسین کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم جہانزیب حسین کو سزا سنا دی،مجرم کو 09سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو تھانہ صادق آباد پولیس نے 01کلو450 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔
سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔