سی پی او کامختلف مقامات کا دورہ،مجالس اور جلوس ڈیوٹی چیک کی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کا گزشتہ شب شہر بھر کے مختلف مقامات کا دورہ،سی پی او نے تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ بنی کے علاقہ میں مجالس اور جلوس ڈیوٹی کو چیک کیا اور ہدایات دیں، سی پی او نے صادق آباد کے علاقہ میں 07 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہر بھر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،سی پی او نے تھانہ سٹی، تھانہ وارث خان، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ بنی کے علاقہ میں مجالس اور جلوس ڈیوٹی کو چیک کیا اور ہدایات دیں، سی پی او نے صادق آباد کے علاقہ میں 07 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ پر پوائنٹ وائز سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،اس موقعہ پر ایس ڈی پی او وارث خان اور نیوٹاؤن سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ڈی پی او وارث خان اور نیوٹاؤن نے سی پی او راولپنڈی کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، سی پی او نے متعلقہ افسران کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ ڈیوٹی پر مامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

تمام سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کریں اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی،  محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

مزید خبریں