جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو سزائیں
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معززعدالت نے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔
مجرمان کو 02/02بار سزائے موت،07/07سال قید،05/05لاکھ روپے ہرجانے اور01/01لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،مجرمان کو سزائیں انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر01 راولپنڈی کے معزز جج نے سنائیں۔تفصیلات کے مطابق معززعدالت نے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان حیدر زمان،فرحت حسین اور احمد خان کو اغواء برائے تاوان اور قتل کے جرم میں 02/02بار سزائے مو ت اور05/05لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائیں۔
مجرمان کودفعہ 201ت پ میں 07/07سال قید اور 01/01لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،مجرمان کو سزائیں انسداد دہشتگردی کورٹ نمبر01 راولپنڈی کے معزز جج نے سنائیں،مجرمان نے شہری شمشیر علی کو اغواء کرکے 20لاکھ روپے کا تاوان وصول کیا اورمغوی شمشیر علی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں سال2022تھانہ پیرودہائی میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News