جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
عزاداری سید الشہداء ہمارا شرعی فریضہ اور قانونی و دستوری حق ہے، ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

اسلام آباد (سدھیرکیانی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے عشرہ محرم کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس حسین ع دعوت الی اللہ ہے، ایسی کوئی بات جو کسی بھی مکتب فکر کے لیے آزاری کا سبب ہو ممنوع ہے، عزاداری سید الشہداء ہمارا شرعی فریضہ اور قانونی و دستوری حق ہے۔

عزاداری کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی بات بھی جرم ہے، آج ہر فرد مظلوم کا حامی ہے اور ہر وقت کے ظالم کا مخالف ہے، اس بے مثال قربانی سے اسلام محمدی ص کو نئی زندگی ملی اور دین الہٰی کو بازیجہ اطفال بنا دینے کے لئے کوشاں یزیدیت کی فیصلہ کن شکست ہو گئی، واقعہ کربلا میں بے شمار درس اور عبرتیں پنہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو فلسطین کے مظلوم عوام قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں، یہ سب کچھ امام حسین ع کی کربلا میں فداکاریوں اور قربانیوں سے حاصل درس کا نتیجہ ہے۔

اگر آج کوئی کربلا کا مشاہدہ کرنا چاہتا ہے تو ہمارے سامنے غزہ کی صورت میں کربلا کا منظر موجود ہے، حسینی فکر نے یہاں بھی وقت کی یزیدی قوتوں کو نیست ونابود کر کے رکھ دیا ہے، دنیا کے سب سے بڑے شیطان بزرگ اور یزید امریکہ کی ناک زمین پر رگڑ ڈالی ہے، یہ فلسطینی مظلوموں کا کارنامہ ہے، یہ سب کچھ کربلا کے درس کا حصہ اور ثمرہ ہے۔

مزید خبریں