اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
جید علماء و اکابرین کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا

راولپنڈی ( کرایم رپورٹر)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا، کاروان امن میں ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،شوکت عباس جعفری، حافظ محمد اقبال رضوی،علامہ قاسم ایوب، علامہ زاہد کاظمی، شوکت عباس جعفری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، چوہدری عبدالمجید، قاضی محمد شکور،قاری خالدمحمود،صاحبزادہ یاسر اقبال،آغاعمران علی حیدری،مولانا ظہور نقشبندی، مولانا عثمان عثمانی، ڈاکٹر عارف، راجہ ساجد، آغا علی عمران حیدری، مخدوم ہاشمی،سید تقویر حسین شاہ، راجہ خورشید عالم، مولانا سجاد حسین شاہ،ساجد عباسی، جاوید ستی، عبدالصبورنقشبندی سمیت دیگر جید علماء اکرام شامل تھے، محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے،علماء کرام، ہم سب مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کے قیام کے لیے کردار ادا کریں گے، علماء کرام، راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا، سی پی او۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا، کاروان امن میں ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،شوکت عباس جعفری، حافظ محمد اقبال رضوی،علامہ قاسم ایوب، علامہ زاہد کاظمی، شوکت عباس جعفری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، چوہدری عبدالمجید، قاضی محمد شکور،قاری خالدمحمود،صاحبزادہ یاسر اقبال،آغاعمران علی حیدری،مولانا ظہور نقشبندی، مولانا عثمان عثمانی، ڈاکٹر عارف، راجہ ساجد، آغا علی عمران حیدری، مخدوم ہاشمی،سید تقویر حسین شاہ، راجہ خورشید عالم، مولانا سجاد حسین شاہ،ساجد عباسی، جاوید ستی، عبدالصبورنقشبندی سمیت دیگر جید علماء اکرام شامل تھے،علماء کرام کا کہنا تھا کہ کاروان امن بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام لے کر آیا ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے،ہم سب مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کے قیام کے لیے کردار ادا کریں گے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین امن وامان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور مجالس و جلوسوں کی موثر سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا، امن وامان کے قیا م کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے،ہم سب ملکرمحرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کے قیام کو یقینی بنائیں گے، مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،سب کے لیے دعا گو ہوں، امن وامان، اتحاو و یگانگہت اور راوداری کا یہ سفر جاری رہے گا،آپ کے تعاون سے محرم الحرام میں امن و امان کا قیام اور بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،آخر میں ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں