اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
محرم الحرام،سی پی او کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر سیدخالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے میٹنگ،میٹنگ میں حافظ محمد اقبال رضوی، پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری،سید زاہد عباس کاظمی، قاضی محمد شکور، آغا عمران علی حیدری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، شوکت جعفری، سید اعوان علی شاہ، شیخ حافظ محمد قاسم، قاری سیف اللہ سیفی، سائیں محمد اعجاز،قاری خالد محمودعباسی، سید عتیق الرحمن شاہ، محمد رفیق شاہ سمیت شاہد غفور پراچہ،شیخ حفیظ، طارق جدون،طاہر تاج بھٹی،راجہ عماد،راجہ توحیداحمداور دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز راول،صدر، پوٹھوہار،ایس پی سی آئی اے،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس ڈی پی اوز،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا، سی پی او،سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،ہم سب ملکرمحرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے، سی پی اوسید خالدہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سیدخالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں حافظ محمد اقبال رضوی، پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری،سید زاہد عباس کاظمی، قاضی محمد شکور، آغا عمران علی حیدری، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، شوکت جعفری، سید اعوان علی شاہ، شیخ حافظ محمد قاسم، قاری سیف اللہ سیفی، سائیں محمد اعجاز،قاری خالد محمودعباسی، سید عتیق الرحمن شاہ، محمد رفیق شاہ سمیت شاہد غفور پراچہ،شیخ حفیظ، طارق جدون،طاہر تاج بھٹی،راجہ عماد،راجہ توحیداحمداور دیگر ممبران و عہدیداران نے شرکت کی، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز راول،صدر، پوٹھوہار،ایس پی سی آئی اے،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس ڈی پی اوز،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ یہا ں تشریف لائے،اللہ کے بندوں کے ساتھ ملکر کام کرنے سے برکت ہوتی ہے، اللہ کا دیا ہوا اختیار ایک امانت ہے،جسے معاشرے کی بہتری اور امن و امان کے قیام کے لیے استعمال کروں گا،راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے رواداری اور فہم و فراست کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہوئے محبت و یگانگت کو فروغ دیا،امن وامان کے قیا م کے لیے آپ کا تعاون انتہائی اہم ہے،ہم سب ملکرمحرم الحرام میں امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے،سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی،ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوس/مجالس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام اور مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے، علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک جماعت کی طرح ہیں اورراولپنڈی میں امن وامان کی فضاء کے لیے ہر دم کوشاں ہیں،  راولپنڈی شہر میں بھائی چارے کو عام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں،ہم سب ملکر محرم الحرام کے دوران راولپنڈی شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گئے۔

مزید خبریں