پیر,  08 جولائی 2024ء
پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور افراد کی چیکنگ
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں، ہوٹلز اور افراد کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ چونترہ،روات، کلرسیداں، کہوٹہ کینٹ اورآر اے بازار کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشنز میں 110 گھروں، 78دکانوں، 03 ہوٹلز اور300 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرناہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News