پیر,  08 جولائی 2024ء
ڈپٹی کمشنر حافظ آبا دکادریائے چناب کے حفاظتی بند کا دورہ

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈپٹی کمشنر حافظ آبا دمیڈم سند س ارشاد نے جلالپور بھٹیاں کے قریب دریائے چناب کے حفاظتی بند کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی بند اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اشفا ق احمد،ایکسئین ایری گیشن قادر آباد ڈویژن،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصو ر عباس اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب کے حفاظتی بند کا دورہ کر تے ہوئے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی بند کی ضروری مرمت اور تمام حفاظتی انتظامات کو ہر لحا ظ سے یقینی بنایا جائے تا کہ دریائے چناب میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صور تحا ل یا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کو بھی ہدایت کی کہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقہ میں آنے والے حفاظتی بند کا تفصیلی معائنہ کیا جائے اور محکمہ ایری گیشن کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی و احتیا طی اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایری گیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد اور بہاؤ کو چوبیس گھنٹے مانیٹر کیا جائے او راگر خدا نخواستہ دریائے چناب میں کوئی سیلابی صور تحا ل پیدا ہو تو اسکے لیے بر وقت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ایکسئین ایری گیشن نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قادر آباد بیراج سے پنڈی بھٹیاں تک 60کلو میٹر سے زائد طویل حفاظتی بند کا ہر لحا ظ سے معائنہ کیا گیا ہے اورجہاں کہیں بھی بند کی ضروری مرمت درکار ہے.

اسے فوری طور پر مرمت بھی کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر محکمہ ایری گیشن کی جانب سے چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صو رتحا ل سے بروقت نمٹنے کے لیے محکمہ ایری گیشن کے ملازمین فوری طور پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا سکیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News