هفته,  23 نومبر 2024ء
ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، راجہ سلیم

ورکرز کی دی گئی ذمہ داری کو بھر پور انداز میں نبھائیں گے، اسفند یار

ورکرز اور ادارے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرینگے ، سید اعجاز بخاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کےانتخابات میں راجہ سلیم گروپ نے میدان مار لیا،خان گروپ کو پانچ ہزار سے زائد ووٹوںسے شکست کاسامنا کرنا پڑا،تفصیلات کے مطابق اتحاد یونین آف آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کےانتخابا ت میں راجہ سلیم گروپ نے خان گروپ کو ہرا کر مسلسل ساتویں بار کامیابی حاصل کر لی ہے، راجہ سلیم گروپ کے راجہ سلیم صدر، اسفند یار جنرل سیکرٹری جبکہ سید اعجاز حسین شاہ بخاری فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے، پولنگ پورے پاکستان میں صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہی، ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی پر امن طریقے سے استعمال کیا،کامیابی کے بعد اپنے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئےنو منتخب صدر راجہ سلیم نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم کبھی بھی ورکرز کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، آنے والا شاندار ایگریمنٹ کرینگے،نو منتخب جنرل سیکرٹری اسفند یار نے کہا کہ ورکرز نے ذمہ داری انکے کندھوں پر ڈالی ہےوہ اسے بھرپور انداز میں نبھائیں گے،نو منتخب فنانس سیکرٹری سید اعجاز حسین بخاری جو آل پاکستان آئل اینڈ گیس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں نے کہا کہ ورکرز نے ہمارے کندھوں پر نہایت بھاری ذمہ داری ڈالی ہےہم او جی ڈی سی ایل ورکرز کے حقوق کا تحفظ کرینگے اور کوئی سودے بازی نہیں کرینگے،ورکرز اور ادارے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کرینگے جس سے نہ صرف ورکرز خوشحال ہونگے بلکہ ادارہ بھی ترقی کریگا اور اربوں ڈالرز کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی،اس وقت ملک انرجی بحران کا شکار ہے،ہم اپنی شبانہ روز محنت سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کچھ ماہ میں ہمارے ساتھی ورکرز دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں جس کا ہم سب کو بہت افسوس ہے، حکومت ہمارے ورکرز کو مکمل سیکیورٹی مہیا کرے تاکہ ورکرز بے خوف و خطر اپنے فرائض منصبی ادا کر سکیں کیونکہ انہی ورکرز کی وجہ سے ہی یہ ادارہ تمام ٹیکسز اور اخراجات نکالنے کے بعد بھی دو سو ارب سے زائد کا خالص منافع کما کر حکومت کو دے رہا ہے،ا س موقع پر مختار راٹھور،شرافت اللہ خان،راجہ ایوب، بابر حکیم،چوہدری ارمغان ، نوید اسلم مرزا، سجاد حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیااور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ او جی ڈی سی ایل ورکرز کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

مزید خبریں