هفته,  28  ستمبر 2024ء
مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کا راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کا راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے وفد کے شرکاء کا استقبال کیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،ایس ڈی پی او کینٹ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو، ان لینڈ ریوینیو،پاکستان ریلوئے اور دیگر اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے وفد میں شامل افسران کو راولپنڈی پولیس کی جانب سے سروس ڈیلیوری اور پرفارمنس سٹینڈرز کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور دیگر آپریشنل ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے وفد کے شرکاء کا استقبال کیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر،ایس ڈی پی او کینٹ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر افسران موجود تھے،وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو، ان لینڈ ریوینیو،پاکستان ریلوئے اور دیگر اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے وفد میں شامل افسران کو راولپنڈی پولیس کی جانب سے سروس ڈیلیوری اور پرفارمنس سٹینڈرز کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات اور دیگر آپریشنل ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے،فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، وفد کے شرکاء نے فورس ویلفیئر اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News