راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں گزشتہ رات نیوٹاؤن اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اونیوٹاؤن، ایس ڈی پی اوسول لائنز،انسپکٹر زانوسٹی گیشن، نیوٹاؤن اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران کی شرکت، سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا۔
سی پی او نے ڈکیتی، رابری، سٹریٹ کرائم،کار وموٹرسائیکل چوری، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چالان کی تکمیل،شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی زیر صدارت گزشتہ رات پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں نیوٹاؤن اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اونیوٹاؤن، ایس ڈی پی اوسول لائنز،انسپکٹر زانوسٹی گیشن، نیوٹاؤن اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران نے شرکت کی، سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات کے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا، سی پی او نے ڈکیتی، رابری، سٹریٹ کرائم،کار وموٹرسائیکل چوری، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چالان کی تکمیل،شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔
سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کویکسو کیا جائے، ڈکیتی،رابری، سٹریٹ کرائم، کرائم بر خلاف اشخاص، قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کوہرصورت یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں CCTVفوٹیجز سمیت دیگر تمام شہادتوں کے حصول کو ممکن بنایا جائے،ایس ڈی پی اوز زیرتفتیش مقدمات کی پراگرس کو خود چیک کریں، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کو دور کریں، تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کی ضمنییات کی تکمیل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں،زیر تفتیش مقدمات کی موثر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی سزایابی اولین ترجیح ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں خصوصی پکٹنگ اورموثر گشت کو یقینی بنایا جائے،جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لیے ٹیکنکل سپورٹ اور پولیس ڈیجٹیل ایپس کا استعمال کیا جائے، مقدمات کی موثر تفتیش، بروقت چالان، اور موثر پیروی مقدمات سے سزایابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔