اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2024/25 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی سینئر صحافی بلال ڈار نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا ۔
جس کے مطابق صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری نوید قریشی، نائب صدور کےلیے سعد عباسی، ضمیر حسین ضمیر، محمد نعمان قدوس، جوائنٹ سیکرٹریز کےلیے نعیم منہاس،ناصر سلیم، راجہ ضیاءالحق، انفارمیشن سیکرٹری کےلیے مشتاق احمد ملک، ممبران گورننگ باڈی میں حمیراارشد، راحیلہ راجہ، شیر خان، ملک نوید آصف،راجہ نوید حسین، محمد ارشد، ناصر عباس، صمد معاویہ، صہیب محمود بھٹی، انس ستی، راجہ مظہر حسین ستی، محمد عاقب بلامقابلہ منتخب ہوئےہیں۔پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےممبران نےانتخابات میں بھرپورحصہ لیاکچھ ممبران نے ایک دوسرے کےحق میں اپنےکاغذات نامزدگی واپس اٹھائے جس کےبعد پوری باڈی بلا مقابلہ منتخب ہوئی۔ سینئر صحافی چیئرمین الیکشن کمیٹی بلال ڈار نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب کابینہ کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےنو منتخب تمام عہدیداران ذمہ دار اور پروفیشنل صحافی ہیں۔
تمام عہدیداران ہمارے قائد صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے لیے جدوجہد میں شامل رہیں۔بلال ڈار نےکہا کہ میں امیدکرتا ہوں کہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کےلیے ہراول دستے کا کردارادا کرے گی جس طرح ہم نےہمارے قائدافضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کےلیے جہدوجہد کی ان کے ساتھ کھڑے رہے اور ہیں اسی طرح آپ بھی ان کے ساتھ اور آر آئی یو جے، نیشنل پریس کلب کی جدو جہد میں شامل رہے گے۔ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک نےکہا کہ ہمارے سینئر بلال ڈار نے جو ہم سے امید رکھی ہے اور ہمیں بتایا ہم ہمیشہ ہمارے قائد افضل بٹ سمیت ہماری آر آئی یو جے اور پریس کلب کی قیادت کے شانہ بشانہ ہر جدو جہد میں ہمیشہ شامل رہے ہیں اور آگے بھی ہمیشہ شامل رہے گے۔
ہماری پیجا کی ٹیم ہمارے ممبران اور راولپنڈی، اسلام آباد کے تمام صحافیوں کے لیے ہر فورم پر آواز بھی اٹھائے گی اور ان کے مسائل بھی حل کرے گی۔ نو منتخب صدر ساجد خان نےکہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اپنے ممبران اور جڑواں شہروں کے صحافیوں کےلیے بھرپور کام کر سکیں۔جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود نے کہا کہ ہماری تنظیم نے پہلے بھی اپنے ممبران کےلیے وسائل بھی پیدا کئے اور ان کے مسائل بھی حل کئے آگے بھی ہم اپنے ممبران کےلیے کام جاری رکھیں گے۔ فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین نے کہا کہ ہم نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اپنے ممبران کےلیے کام کئے ہیں جس سے ممبران کو فوائد حاصل ہوئے ہیں آگے بھی ہماری نومنتخب ٹیم اپنے ممبران اور دیگر تمام صحافی ورکرز کےلیے بھرپور کام کرے گی.