راولپنڈی (کرائم رپورٹر) آر اے بازار پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ۔
تفصیلا ت کے مطابق آر اے بازار پولیس نے احمد آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سر چ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 53گھروں، 24 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 09دوکانوں اور79 افراد کے کوائف کو چیک کیا ۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔