راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔