جمعرات,  13 نومبر 2025ء
حافظ آباد،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز،ٹاؤنرمیں پلاٹس کی خریدوفروخت جاری

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ضلع بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز میں غیر قانونی طور پر خرید و فروخت کی جا رہی ہے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی.ٹاؤنز کی بنیادی و ضروری اقدامات نہ کرنے والے مالکان شہریوں کو دھوکہ دہی سے پلاٹس بیچ رہے ہیں۔

میونسپل کمیٹی، وضلع کونسل سے اجازت نامہ ضروری ہوتا ہے جس کی بدولت میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل پلاٹ فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے مالکان غیرقانونی دھوکہ دہی سے پلاٹس بیچ کر رفوچکر ہو جاتے ہیں جس کا خمیازہ پلاٹ لینے والے بھگتے ہیں غیر قانونی ٹاون میں سہولیات نہیں ملتی بجلی واپڈا، گیس کنکشن نہیں ملتا، نقشہ جات نہ ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر تعمیراتی کام نہیں کیا جا سکتا،غیر قانونی کریم پورہ ٹاؤں مدھریانوالہ روڑ مالکان متعلقہ سرکاری افسران کو بھاری رشوت کے عوض غیرقانونی خریدوفروخت رجسٹری کروا رہے ہیں جس سے حکومت کو سرکاری فیسوں کی مد میں نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

رشوت کا بازار گرم ہے دوسری جانب وہاں گھر بنانے والے رہائشی افراد کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ایسے جعل ساز مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے

مزید خبریں