جمعرات,  13 نومبر 2025ء
حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دے،خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان قوت پارٹی کے چیئر مین خاقان وحید خواجہ، آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری ندیم چو ہدری،راولپنڈی اسلام آباد فو ٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کےسابق صدر سہیل ملک اور میڈیا کوآرڈینیٹر راجہ ابرار حسین پر مشتمل وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر کوٹلہ، چیئر مین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری محمدعلی تنویر، مسلم لیگ نون کے جوائنٹ سیکر ٹری چوہدری یاسر عرفات مہدی کیساتھ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آمدہ وفاقی بجٹ کےحوالے سے گفتگو کی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان قوت پارٹی کے چیئر مین خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دے جو کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشانی کا شکار ہیں، آر آئی یو جے کے فنانس سیکرٹری ندیم چو ہدری۔

راولپنڈی اسلام آباد فو ٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کےسابق صدر سہیل ملک کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، بجلی گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے، حکومت کو چاہئیے کہ وہ عوام کو آئندہ وفاقی بضت میں ریلیف دے تاکہ انکی مشکلات میں کچھ کمی آ سکے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر کوٹلہ، چیئر مین یونین کونسل کوٹلہ چوہدری محمدعلی تنویر، مسلم لیگ نون کے جوائنٹ سیکر ٹری چوہدری یاسر عرفات مہدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دوست وفاقی بجٹ پیش کرے گی، تاکہ مہنگائی کے ہاتھوں پسے ہوئے اور تنخواہ دار طبقے کو سہولت پہنچائی جا سکے۔

مزید خبریں