راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی متحرک ڈکیت گینگز کے خلاف بڑی کاروائی،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم 66 لاکھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد،ملزمان بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے،ملزمان نے گنجمنڈی کے علاقہ میں دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی راول کو خصوصی ٹاسک دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے متحرک ڈکیت گینگز کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عزیز اللہ اور دوست محمد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی رقم 66 لاکھ روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدہوا۔
ملزمان بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے، گنجمنڈی پولیس نے ملزمان سے تین وارداتوں میں چھینی گئی رقم 41 لاکھ روپے برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان سے چھینی گئی رقم 25لاکھ روپے برآمد کی، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ملزمان نے گنجمنڈی کے علاقہ میں دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی راول کو خصوصی ٹاسک دیا تھا، سی پی او کے احکامات پر ایس پی راول کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمز تشکیل دی گئیں،گنجمنڈی اورتھانہ سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او گنجمنڈی اور ایس ایچ او سٹی نے برآمد شدہ رقم شہریوں کے حوالے کی،رقم کی حوالگی کے موقع پر شہریوں نے سی پی او سید خالدہمدانی اور راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوسٹی، تھانہ سٹی اور گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے۔