جمعرات,  13 نومبر 2025ء
آئی جی پنجاب کی راولپنڈی آمد،خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رات گئے راولپنڈی آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی کانسٹیبل انعام کے ہمراہ خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح کیا، اس موقعہ پرآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سید مصطفی تنویر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آر پی او راولپنڈی نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے خدمت مرکز کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر کی جانے والی اپگریڈیشن کو سراہا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے آئی جی پنجاب کو پولیس خدمت مرکز پراجیکٹ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو قلیل ترین وقت میں مکمل کرنے کے اقدامات پر بریف کیا،پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو 20 مختلف سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی،کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے، شہریوں کو مزید بہتر طور پر سروس فراہم کرنے،شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس خدمت مراکز نہایت اہمیت کے حامل ہیں، شہداء پولیس اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رات گئے راولپنڈی آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غازی کانسٹیبل انعام کے ہمراہ خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح کیا، اس موقعہ پرآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سید مصطفی تنویر اور دیگر افسران بھی موجود تھے،آر پی او راولپنڈی نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی،پولیس خدمت مرکز میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویریفکیشن،کرایہ داری کوائف کااندراج،ایف آئی آر کی کاپی،لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،آئی جی پنجاب اور دیگر افسران نے خدمت مرکز کے تمام حصوں کا معائنہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر کی جانے والی اپگریڈیشن کو سراہا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے آئی جی پنجاب کو پولیس خدمت مرکز پراجیکٹ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو قلیل ترین وقت میں مکمل کرنے کے اقدامات پر بریف کیا۔

پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو 20 مختلف سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق خدمت مراکز کے قیام اور کیمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے، شہریوں کو مزید بہتر طور پر سروس فراہم کرنے،شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پولیس خدمت مراکز نہایت اہمیت کے حامل ہیں،شہداء پولیس اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداء کی طرح محکمہ کے غازی ہمارے ہیرو ہیں۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز نے آئی جی پنجاب کو زیر تکمیل پراجیکٹس پر بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے ترقیاتی پراجیکٹس کو اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

مزید خبریں