جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ممتاز سیاسی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی والا چوہری محمد علی گجر انتقال کر گئے

گجرات(روشن پاکستان نیوز)حاجیوالہ کی ممتاز سیاسی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی والا چوہری محمد علی گجر انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق حاجی والا کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی والا چودری محمد علی گجر انتقال کر گئے۔
ان کی نماز جنازہ کااعلان بعد میں کیاجائیگا،بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔

مقامی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے چوہدری محمد علی گجر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چوہری محمد علی گجر ایک عظیم شخصیت تھے۔

انہوں نے کہاکہ محمد علی گجر وفادارساتھی ، سچے انسان اور ایک مخلص دوست تھے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔اہل علاقہ نےراجہ وقار ممتاز کے اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

مزید خبریں