راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ہارلے سٹریٹ اور گردونواح میں جبکہ نصیرآباد پولیس نے چوہڑ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشنزکیے، سر چ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 78گھروں، 26کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،42دکانیں اور انفرادی طور پر 300زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔











