جمعرات,  13 نومبر 2025ء
حافظ آباد،شہر میں واپڈا کے کم وولٹیج نے واپڈا صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)شہر میں واپڈا کے کم وولٹیج نے واپڈا صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا واپڈا گھریلو صارفین کی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہیں متعلقہ محکمے کو کوئی پوچھنے والا نہیں شدید گرمی کے آغاز سے شہر میں کم وولٹیج آ رہے ہیں جبکہ شہر میں متعدد لوگوں نے خود کو سولر پینل ٹیکنالوجی پر منتقل کر لیا ہے ۔

واپڈا ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں سپلائی کی درست معلومات نہ دینے یہ مسائل جنم لیتے ہیں کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی خانپورہ فیدڑ 3 میں گرمی کے آغاز سے گھریلو صارفین کو کم وولٹیج کا سامنا ہے ۔

وولٹیج 220 کی بجائے ڈیڑھ سو بھی کم آ رہے ہیں جس سے واپڈا کے گھریلو صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کسوکی روڑ محلہ بہاولپورہ غربی گلی نمبر 3 کا ٹرانسفارمر جو کہ روڈ پر لگا ہے اس ٹرانسفارمر پر کمرشل یونٹس لگے ہیں جن کا الگ سے ٹرانسفارمر لگانا ضروری ہے لیکن مبینہ طور پر واپڈاگیپکو ملازمین مبینہ ملی بھگت سے کمرشل میٹرز پر کام چلایا جا رہا ہے جو گھریلو صارفین کے ساتھ زیادتی ہے ۔

اگر واپڈا کم پاور والے ٹرانسفارمر کو بروقت تبدیل نہیں کرتی تو یہ آئے روز اڑتا رہے گا اور گھریلو صارفین کو کم وولٹیج سے گھریلو اشیاء کا نقصان ہوتا رہے گا جبکہ کمرشل بڑے یونٹس کا انڈسٹری ٹرانسفارمر لگایا جائے جو گھریلو صارفین کے ٹرانسفارمر سے الگ ہو.

مزید خبریں