راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم شعبان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزم کا ساتھی وسیم قبل ازیں گرفتار ہو کرچالان ہو چکا ہے۔
ملزم کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں