حافظ آباد(شوکت علی وٹو)مرکزخریداری گندم پاسکو سنٹر ساون پورہ ملک آصف و دیگر کیخلاف باردانہ غیرقانونی بیچنے پر تھانہ کسوکی حافظ آباد میں مختلف دفعات کے تحت تحصلیدار حافظ آباد ملک ندیم مسعود برتھ کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مورخہ 13.05.2024 بوقت 11:30 بجے رات منشی عاقب نامی شخص پاسکو سنٹر سے انسپکٹر پاسکو ملک آصف انچارج پاسکو سنٹر کی ملی بھگت سے باردانہ (بوری) تعدادی 1800 بذریعہ لوڈر رکشہ سے پاسکو سنٹر قریبی نزد واقعہ علاقہ تھانہ کسو کی سے براستہ ہنجرانوالہ، خنجربنجر ، بھاکا بھٹیاں کی جانب رواں دواں تھا۔اور بمقام ہنجرانوالہ کے مدثر ولد محمد اجمل سکنہ جوڑیانوالہ سے 350 عدد بار دانہ (بوری) برآمد کر کے حوالہ پولیس تھانہ کسو کی کر دی۔ مزید دریافت کرنے پر معلوم ہوا.
کہ باقی ماندہ باردانہ (بوری) تعدادی 1450 مسمیان (1) احمد خان بھٹی سکنہ بھاکا بھٹیاں (2) منشی عاقب سکنہ ڈیرہ شمش بشمولہ جوریاں لے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور باردانہ نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا یہ کہ باردانہ (بوری) سرکاری پراپرٹی ہے جس کو غیر قانونی طریقہ سے ملک محمد آصف انچارج پاسکو سنٹر اور احمد خان بھٹی سکنہ بھاکا بھٹیاں و منشی عاقب سکنہ ڈیرہ شمسی بشمولہ جوریاں کی ملی بھگت سے چوری کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے لہذا مذکورہ بالا ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے زیر دفعہ لاتے ہوئے زیر دفعہ 381/109 ت پ کے تحت مقدمہ FIR درج کر دیا گیا ہے.











