جمعرات,  13 نومبر 2025ء
کھاریاں،ٹیوب ویل سے پانی پینے پر بااثر زمیندارنے بے زبان جانوروں پر ظلم کی انتہاکردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے میں بااثرزمیندار نے ٹیوب ویل سے پانی پینے پر غریب چرواہے کے جانوروں پر ظلم کی انتہا کر دی ۔شدید زخمی بھیڑوں کو مالک نے ذبح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے دھومڑی میں رہائش پذیر غریب چرواہا خان نے پولیس تھانہ صدر کھاریاں کو درخواست دی کہ بااثر ذمیندار نے اس کی بھیڑوں کو ٹیوب ویل سے پانی پینے کی پاداش میں ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار مار کر ادھ مواکردیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق زمیندار نے بھیڑیں چرانے والے ان کے ننھے اور معصوم بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

چرواہے کے مطابق زمیندار نے بھیڑوں پر اتنا تشدد کیا کہ ان کی حالت غیر ہو گئی،بے زبان جانور آخری سانسیں لے رہے تھے جس کے باعث میں نے دونوں بھیڑوں کو حلال کر دیا ۔

خان نے درخواست میں کہا کہ اس کی ہزار روپے مالیتی بھیڑیں ضائع ہو گئی ہیں پولیس انصاف دلائے اورزمیندار کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جائے۔

مزید خبریں