جمعرات,  13 نومبر 2025ء
مصدق حسین لاکھانی مرحوم کی مجلس ترحیم و سوئم برائے ایصال ثواب منعقد

اسلام آباد (سدھیر احمد کیانی) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مصدق حسین لاکھانی مرحوم صدر پاک محرم ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی مجلس ترحیم و سوئم برائے ایصال ثواب مسجد و امام بارگاہ محفل شاہ خراسان کراچی میں منعقد ہوئی۔

مجلس عزاء سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا، مجلس عزاء میں نو منتخب صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران کراچی ڈاکٹر طالبی نیا سمیت علمائے کرام اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران، پاک محرم ایسوسی ایشن کی ٹیم سمیت کراچی بھر سے اہم سیاسی و مذہبی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور سوگوار خانوادہ کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں