جمعرات,  13 نومبر 2025ء
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید کمی کا سامنا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے مریضوں کو بازار سے ادویات لینی پڑ رہی ہیں ٹیپ تک مریض بازار لا رہے ہیں 5 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر میں 170 بیڈ کا ناکافی سہولیات کا ہسپتال میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کا نا مناسب رویہ،مریض سے اس طرح پیش آیا جاتا ہے جیسے وہ لوگوں پر احسان کر رہے ہیں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر کی ایمانداری سے ڈیوٹی نہ کرنے سے ہسپتال مسائلستان بن چکا ہے.

تبادلہ جات ضروری ہیں پچھلے تین ماہ سے صحت کارڈ غیرفعال ہے گردے صاف کروانے والے مریضوں کے لیے شدید پریشانی ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو کے مطابق صحت کارڈ پر علاج کیا جا رہا ہے اسٹیٹ لائف والے اپنا ریکارڈ صحیح نہیں رکھتے اس لیے مسائل کا سامنا ہے جبکہ اسٹیٹ لائف کے تعینات عملہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے ایم ایس ذمہ دار ہے ہمارا ریکارڈ درست ہے.

ایم ایس کے بقول ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے بلز پر سائن نہ کرنے کی وجہ وینڈرز ادویات نہیں دیتے ان مسائل کا حل کس نے نکالنا ہے نااہلی سستی کاہلی سے ہسپتال کے مسائل بڑھ رہے ہیں جس کا خمیازہ شہر کے لوگ بھگت رہے ہیں عوام کا کہنا ہے اگر یہ لوگ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نہیں کر سکتے تو ان کو تنخواہیں لینے کا کوئی حق نہیں.

مزید خبریں