اتوار,  19 مئی 2024ء
سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل،3ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کامعاملہ،ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ شخص سے فوری رابطہ کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر 03 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیصل یونس،رضی سیل اور شہریار شامل،ملزمان نے نبیل مسیح کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں،ٹیکسلا پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News