اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ،ڈی ایس پی اظہر شاہ، ڈی ایس پی میاں افضال اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس پی سی ائی اے نے مسافر بس میں رابری کی واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور سی آئی اے ٹیمز تحقیقات عمل میں لارہی ہیں، ایس پی سی آئی اے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ دکھالی کا دورہ کیا،ڈی ایس پی اظہر شاہ، ڈی ایس پی میاں افضال اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس پی سی ائی اے نے مسافر بس میں رابری کی واردات کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
ایس پی سی آئی اے نے کہا کہ موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے اور سی آئی اے ٹیمز تحقیقات عمل میں لارہی ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔

مزید خبریں