راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں، افسران کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،امتحانی مراکز کی سیکورٹی اورپیپروں کے عمل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اورروشن چہرہ ہے، جنہیں مہذب اورقابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔