هفته,  23 نومبر 2024ء
یوم انہدام جنت البقیع کے جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)یوم انہدام جنت البقیع کے جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، جلوس اور مجلس پر 1000کے قریب افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک پولیس کے 133سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء وارث خان سے شروع ہو کر روایتی راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس میں داخل ہونے والے ہر فرد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز۔تفصیلات کے مطابق یوم انہدام جنت البقیع کے جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، جلوس اور مجلس پر 1000کے قریب افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک پولیس کے 133سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

جلوس امام بارگاہ ناصر العزاء وارث خان سے شروع ہو کر روایتی راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول حسین پر اختتام پذیر ہو گا،جلوس کے روٹ کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ سینئر افسران فوقتاً فوقتاً پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک اور بریف کررہے ہیں،ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکار الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، جلوس میں داخل ہونے والے ہر فرد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں