حافظ آبا د (شوکت علی وٹو) ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبا د منور حسین اور اے سی پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے عید کے روز ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ رشید ،ایم ایس ڈاکٹر شکیل احمد شاہد اور دیگر افسران وڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ضلع انتظامیہ ہسپتالوں کے مریضوں اور جیل کے قیدیوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہتی ہے اس لیے حکومتی ہدایات پر ان میں مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈسٹرکٹ جیل میں مرد و خواتین کی مختلف بیرکوں اور ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں جا کر مٹھائی تقسیم کی۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں مافیاسرگرم











