راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز ) تحفظ سنٹر کے پلیٹ فارم سے رمضان المبارک میں ٹرانسجینڈرز میں راشن تقسیم، ٹرانسجینڈرز میں راشن الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے تقسیم کیا گیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی او سول لائنز،وکٹم سپورٹ آفیسرسمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے افسران موجود تھے،تحفظ سنٹر کے پلیٹ فارم سے 50ٹرانسجینڈرز کو راشن تقسیم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحفظ سنٹر کے پلیٹ فارم سے رمضان المبارک میں الخدمت فائونڈیشن کے تعاون سے ٹرانسجینڈرز میں راشن تقسیم کیاگیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس ڈی پی او سول لائنز،وکٹم سپورٹ آفیسرسمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے افسران موجود تھے۔
تحفظ سنٹر کے پلیٹ فارم سے 50ٹرانسجینڈرز کو راشن تقسیم کیا گیا،اس موقعہ پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد نے راولپنڈی پولیس اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا، ٹرانسجینڈرز معاشرے کا محروم طبقہ ہیں ان کی مشکلات کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔