جمعرات,  13 نومبر 2025ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ، 05ملزمان گرفتار ،اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ملزم عمر علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، ملزم حبیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، ملزم عمرخان سے 01پستول 30بور ، آراے بازار پولیس نے ملزم شہزاد سے 01پستول 30  بور معہ ایمونیشن ،گوجرخان پولیس نے ملزم گلفام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں