هفته,  23 نومبر 2024ء
آئی جی پنجاب کی راولپنڈی آمد، سیف سٹی اور خدمت مرکز کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ

راولپنڈی(روشن پاکستان ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز لیاقت باغ کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا۔

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ایس ایس آپریشنز راولپنڈی، ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے.

آر پی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو زیر تکمیل پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

آئی جی پنجاب نے ترقیاتی پراجیکٹس کو اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پہلے سے آسان اور فاسٹ ٹریک سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کو پولیسنگ کی تمام سہولیات، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید خبریں